PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on March 25, 2020, 12:39:36 PM

Title: نجی اسکول مالکان آن لائن تعلیم کا آغاز کریں، اسحاق منصوری
Post by: sb on March 25, 2020, 12:39:36 PM

نجی اسکول مالکان آن لائن تعلیم کا آغاز کریں، اسحاق منصوری
کراچی :چھٹیوں میں بچوں کے درمیان حفظ قرآن کا مقابلہ کرائیں اورانعامات بھی دیے جائیںنجی تعلیمی اداروں کو ای او بی آئی کی ادائیگیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،وفد سے گفتگو

کراچی :نجی اسکول مالکان اور منتظمین بچوں کی تعلیم کے تسلسل کے حوالے سے آن لائن تعلیم کا آغاز کردیں اس طرح بچے اپنے گھروں پر وقت ضائع کئے بغیر تعلیم سے جڑے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا رماہرتعلیم اورچیئرمین جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم پروفیسرڈاکٹر اسحاق منصوری نے اسکول مالکان اور منتظمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں النصر اسکولنگ سسٹم کے ایڈ منسٹریٹر عبدالرحیم شہزاد، آمنہ سیکنڈری اسکول کے مالک منصور شیخ، انتصار غوری ڈپٹی چیئرمین عثمان پبلک اسکول ، سعید صدیقی ، عاقل عزیز، اقبال احمد یوسف اور تنظیم اساتذہ کے قاضی محمد غوث و دیگر موجود تھے ۔ پروفیسر محمد اسحاق منصوری نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسکولز میں پڑھنے والے بچوں کے والدین ماہانہ فیس متعلقہ مہینوں میں باقاعدگی سے ادا کریں اس طرح ماہانہ فیسوں کی وصولی کی صورت میں عمارت کا کرایہ، یوٹیلٹی بلز اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگیاں ممکن ہو سکیں گی۔ پروفیسر اسحاق منصوری نے نجی اسکولوں کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کے لئے ان چھٹیوں میں حفظ قرآن کا مقابلہ کرائیں اور زیادہ سے زیادہ حفظ کرنے والے بچوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا جائے ۔ اجلاس میں حکومت سندھ کو توجہ دلائی گئی کہ ان مہینوں میں نجی تعلیمی اداروں کو ای او بی آئی کی ادائیگیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  25 مارچ، 2020ء کو شائع ہوئی