PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => Topic started by: sb on September 22, 2020, 12:57:40 PM

Title: پنجاب میں انٹر میڈیٹ(پارٹ ٹو)کےسالانہ نتائج کا اعلان، آج شام5بجے کیاجائیگا
Post by: sb on September 22, 2020, 12:57:40 PM

پنجاب میں انٹر میڈیٹ(پارٹ ٹو)کےسالانہ نتائج کا اعلان، آج شام5بجے کیاجائیگا
لاہور: پنجاب بھرمیں انٹر میڈیٹ (پارٹ ٹو)کے سالانہ نتائج2020 کا اعلان آج بروز منگل شام5بجے کیا جائے گا۔طالب علم بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ ایس ایم ایس (80029)کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔ اس حوالےسے سیکنڈری بورڈ لاہور کے چیئر مین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی بورڈ آفس میں پریس بریفنگ دیں گے۔ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، طالب عالم اپنے امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ (80029)پر اپنا رولنمبر SMSکر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی