Author Topic: لاہور ہائی کورٹ نے انٹرمیڈیٹ کے فارم جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی  (Read 17146 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور ہائی کورٹ نے انٹرمیڈیٹ کے فارم جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی
لاہور: ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایف اے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ بڑھا کر 28مارچ مقرر کر دی،ہائی کورٹ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کو طلبا سے داخلہ فارم دستی طریقہ کار کے مطابق وصول کرنے کا حکم بھی دیا۔ہائی کورٹ جسٹس محمد یونس نے کہا کہ ’’ جس ملک میں 18، 18 گھنٹے بجلی نہ ہو وہاں آن لائن نظام کس طرح چلے گا،پنجاب حکومت بادشاہوں کی طرح چلائی جارہی ہے ، جسٹس محمد یونس کے ریمارکس،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے علاوہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز چیئرمین کی کمیٹی کے سربراہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی پیش ہونے کا حکم، پنجاب حکومت اور تعلیمی بورڈ آن لائن نظام کو تجرباتی بنیادوں پر چلایا جائے، فارم مینوئل طریقہ کار کے مطابق وصول کئے جائیں،ہائی کورٹ