Author Topic: امتحانی نتائج میں پوزیشن تبدیلی ، ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی  (Read 716 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امتحانی نتائج میں پوزیشن تبدیلی ، ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
فیصل آباد: امتحانی نتائج میں پوزیشن تبدیلی کی ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی،چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین، کنٹرولر امتحانات شہناز علوی سمیت9افسروں کو پوزیشن کی تبدیلی پر عہدوں سے ہٹائے جانے کی سفارش ،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں گزشتہ سال نتائج کے دوران تیسری پوزیشن کی طالبہ کو محروم کردیا گیا تھا جبکہ دوبارہ نشاندہی پر طالبہ کو تیسری پوزیشن دیدی گئی تھی جس پر پنجاب حکومت کی طرف سے پوزیشن تبدیلی کی ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی جس میں چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین ، کنٹرولر امتحانات شہناز علوی سمیت 9 افسروں کو پوزیشن تبدیلی کیس میں ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کی سفارشات دی گئی ہیں جس پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز عامر اعجاز اکبر کو انکوائری آفیسر کی ذمہ داری دیتے ہوئے فریقین کی شنوائی کے بعد پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی اور سزاؤں کے تعین کی ہدایت کردی گئی ۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق چیئرپرسن ڈاکٹر طیبہ شاہین اور کنٹرولر امتحانات شہناز علوی کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ابتدائی انکوائری میں ڈپٹی کنٹرولر محمد نواز، سسٹم اینالسٹ محمد طارق، ڈیٹا انٹری آپریٹرز عبداللہ ہارون، اشتیاق احمد، محسن جاوید، احمد علی اور اسسٹنٹ پروفیسر خالد محمود کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے جن کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"