Author Topic: فنی تعلیمی بورڈ کے طلبہ کا امتحانات کیخلاف مظاہرہ، پریکٹیکلز ملتوی  (Read 475 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

فنی تعلیمی بورڈ کے طلبہ کا امتحانات کیخلاف مظاہرہ، پریکٹیکلز ملتوی
طلبہ کے احتجاج کے بعد فنی تعلیمی بورڈ نے کورونا کے باعث 14 جون کو ہونے والے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ اور ڈریس ڈیزائنگ کے پہلے سالانہ امتحانات کے پریکٹیکلز کوملتوی کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹائون میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے طلبانے فنی تعلیمی بورڈ کے باہر بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی،
طلبا نے مطالبہ کیا کہ ٹیکنیکل بورڈ تمام طلبا کو بغیر امتحانات اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا اعلان کرے ،اگر امتحانات لینا ہے تو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرز پر صرف منتخب مضامین کا امتحان لیا جائے ، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔دوسری جانب فنی تعلیمی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کورسز میں طلبا کو بغیر امتحان پاس کرنا ممکن نہیں،
 ادھر عملی امتحانات کا آغاز 14 جون سے ہونا تھا،لیکن فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ اور ڈپلومہ آف ڈریس ڈیزائنگ کے پہلے سالانہ امتحانات کے پریکٹیکلز کوملتوی کردیا،
فنی تعلیمی بورڈ کے مطابق پریکٹیکلز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔