PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 08, 2019, 12:25:16 PM

Title: خواتین یونیورسٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا:وائس چانسلر
Post by: sb on August 08, 2019, 12:25:16 PM

خواتین یونیورسٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا:وائس چانسلر
ملتان : خواتین یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کیلئے جلد انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ہمیں یقین ہے کہ یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی بہتر یونیورسٹیوں میں ہوگا ۔یہ بات انہوں نے جامعہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے گا اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جلد نئے اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 08 اگست 2019ء کو شائع