Author Topic: بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کا طالب علم گھر سے اغواء  (Read 1636 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کا طالب علم گھر سے اغواء

راولپنڈی : تھانہ صدربیرونی کے علاقہ سے کمپیوٹرانجینئرنگ کے سٹوڈنٹ کواغواکرلیا گیا۔ پولیس کو اسامہ واجد سکنہ گلستان کالونی چکری روڈ نے بتایا کہ میں پروفیشنل آئی ٹی انجنیئر ہوں میرے والد واجد مقصود کے آرایل میں گریڈ 17کے (ر) آفیسر ہیں 13اکتوبرکو صبح پونے چھ بجے میں اور میرا بھائی حمزہ واجد جو کمپیوٹر انجنئیرپارٹ ٹو بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کا سٹوڈنٹ ہے
میرے ساتھ گھر کے گراونڈ فلور میں سویا ہوا تھا اسی اثنا ء میں تقریباً پانچ چھ نقاب پوش افراد بمعہ اسلحہ گھر کا مین گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور حمزہ واجد کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے مذکورہ افراد میں سے دو پولیس کی وردی میں ملبوس تھے وہ جا تے ہو ئے حمزہ کا لیپ ٹاپ اور موبائل بھی اپنے ساتھ لے گئے
جب میں نے باہر جا کر دیکھا تو تین ڈبل ڈور گاڑیاں گھر کے باہر موجود تھیں جنمیں سے ایک گاڑی کا نمبر اے ایف-17نوٹ کیا ،مذکورہ افرادکے علاوہ دس بارہ مزید افراد ان کے ساتھ گلی میں موجود تھے وہ سب میرے بھائی کو بغیر وجہ اغواء کر کے لے گئے ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ روالپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 21 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی