Author Topic: کے پی کے کے اعلی تعلیم کے وزیر کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ  (Read 449 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کے پی کے کے اعلی تعلیم کے وزیر کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے جمعہ کے روز خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئی بننے والی عمارتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کو بون میرو ٹرانسپلانٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے بتایا کہ اس کے لئے کے ایم یو کو 10 کروڑ روپے درکار ہونگے
 جس سے بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کو مکمل طور پر فعال کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ یہ تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر جیسی مہلک بیماریوں کی روک تھام، کنٹرول اور علاج کے حوالے سے اسے مزید بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ بنانے میں حکومت آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اس منصوبے کو صوبے کے وسیع تر عوامی مفاد میں بغیر کسی تاخیر کے جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ بھی کوشش ہوگی کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کیا جائے کیونکہ اس کا علاج مہنگا ہے اور غریب مہنگے علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ میں ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کرنی چاہیے کیونکہ خیبر پختونخوا میں بون میرو سپیشلسٹ کا فقدان ہے۔حکومت اس میں آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔
صوبائی وزیر نے کے ایم یو میں انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔