Author Topic: سٹوڈنٹس ٹیچرز ریشو ' فارمولا سے اساتذہ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی  (Read 220 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سٹوڈنٹس ٹیچرز ریشو ' فارمولا سے اساتذہ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
لاہور: سٹوڈنٹس ٹیچرز ریشو فارمولا نےپروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کوخوار کردیا، ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق یونس کا کہنا ہےکہ خالی سیٹوں پرسٹوڈنٹس ٹیچرز ریشو کی ظالمانہ پالیسی لاگو کرنا تھی توان سیٹوں کو سیس پر اوپن کیوں کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق  ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر نےسیکرٹری ایجوکیشن کو خط لکھ دیا،اشفاق یونس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسکولوں میں سیٹیں خالی ہونے کے باوجود بہت سارے اساتذہ کی درخواستیں مسترد کرنا شروع کر دیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کیڈر کی ایڈجسٹمینٹ کے لیے جنرل کیڈر کے اساتذہ سےسیٹیں خالی کرائی جائیں،جنرل سیکرٹری ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈراللہ رکھا گجر کا کہنا ہے کہ پروموشن کے لئے ایڈجسٹمینٹ ٹیچرز کا حق ہے،ان پر سٹوڈنٹس ٹیچرز ریشو لاگو کرنا ناانصافی ہے ۔
واضح رہے کہ تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے اہل امیدواروں کی تصدیق کا مرحلہ شروع ہوگیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تصدیق کیلئے شہر کے تین سکول نامز کردیئے۔ دستاویزات کی تصدیق گورنمنٹ پائیلٹ سکول،گورنمنٹ ماڈل سکول اور کمپیری ہینسو سکول وحدت روڈ میں کی جائے گی۔ دستاویزات کی تصدیق 18 نومبر تک کیجائے گی۔تصدیق شدہ اساتذہ کو 27 نومبر کو تعیناتی کے آرڈز جاری کیے جائیں گے۔

قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےناقص پلاننگ پراساتذہ نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا، اساتذہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں 72 ہزار آسامیاں خالی ہونے کے باوجود سینکڑوں اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ایڈجسٹمنٹ کیلئےجان بوجھ کر ٹیگ نہیں کیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"