PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => PSF => Topic started by: AKBAR on October 29, 2018, 01:53:52 PM

Title: پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کا پشاور یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی کی مذمت
Post by: AKBAR on October 29, 2018, 01:53:52 PM
پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کا پشاور یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی کی مذمت

پشاور: پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض یوسفزئی ‘ پشاور یونیورسٹی صدر ایوب لالا‘ جنرل سیکرٹری بریالے نے پشاور یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں نوٹس بورڈز پر یونیورسٹی انتظامیہ جانب سے دی گئی
ہدایات پر موقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پشاور یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کو ختم کرنے کیلئے مختلف بہانے ڈھونڈ رہی ہے
اور طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے طلبہ تنظیموں کے بیج اور ٹوپی پر پابندی لگانا طلبہ کی آزادی اظہاررائے پر پابندی لگانا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی