Author Topic: ہنجاب یونیورسٹی میں اکیڈمک سٹاف سپورٹس اینڈ فن فیئرکا افتتاح  (Read 395 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہنجاب یونیورسٹی میں اکیڈمک سٹاف سپورٹس اینڈ فن فیئرکا افتتاح
لاہور: گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے پنجاب یونیورسٹی میں ʼʼاکیڈمک سٹاف سپورٹس اینڈ فن فیئرʼʼکا افتتاح کر دیا جبکہ صدر اکیڈمک سٹاف پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور ʼقائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر تقی بٹ اور مہناز حسن سمیت خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ۔ پنجاب یونیورسٹی میں افتتاحی تقر یب کے موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے سپورٹس اینڈ فن فیئر میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور خواتین سے ملاقات اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا اس موقعہ پر اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ ہم نہ صرف معاشرے میں خواتین کو تحفظ فر اہم کر یں بلکہ انکے مسائل کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کر نا ہوگا ۔قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر تقی بٹ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور دیگر تفر یحی پروگراموں پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے اور ایسے پروگراموں کے ذریعے ہماری آنیوالی نسلوں کو بھی اپنا آپ منوانے کا موقعہ ملتا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 25جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"