Author Topic: کروڑ روپے کے خورد برد پر کراچی یونیورسٹی کے اکاﺅنٹنٹ کی گرفتاری کا حکم  (Read 1592 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

1.45کروڑ روپے کے خورد برد پر کراچی یونیورسٹی کے اکاﺅنٹنٹ کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کی ذیلی کمیٹی نے کراچی یونیورسٹی میںایککروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے پر یونیورسٹی کے اکاﺅنٹنٹ شمشاد علی کی گرفتاری کا حکم دید یا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پی اے سی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ریاض حسین پیرزادہ کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم چوہدری عبدالرﺅف نے بتایا کہ اکاﺅنٹنٹ نے فراڈ کے ذریعے بینک سے رقم نکلوائی اور اس کا اعتراف انہوں نے خود بھی کیا جبکہ کیس قومی احتساب بیورو کے پاس تھا جسے اب ایف آئی ایکو منتقل کیا گیا ہے ۔ اجلاس کے دوران ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ریاض پیر زادہ نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کراچی یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈ ی سینٹر برائے یورپ سے نکلوا گئی اور ایڈ منسٹریٹر کو پتا تک نہیں چلالہٰذا اس کی بھی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس فراڈ میں بینک افسران بھی ملوث ہوسکتے ہیں ان کے خلاف بھی تحقیقات 2 ماہ میں کرکے رپورٹ کمیٹی کو دی جائے جس پر سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ پہلے ہی نیشنل بینک کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے اور جو لوگ ملوث ہوئے انہیں بھی ایف آئی آر کا حصہ بنایا جائے گا۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے ہدایت کی کہ اعلی تعلیمی کمیشن تمام یونیورسٹیوں کے اکاﺅنٹس کو بہتر بنائے تاکہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"