Author Topic: کراچی یونیورسٹی کے آئی آر ڈپارٹمنٹ میں امریکی اسکالر کلفرڈمے کا لیکچر  (Read 1227 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کراچی یونیورسٹی کے آئی آر ڈپارٹمنٹ میں  امریکی اسکالر کلفرڈمے کا لیکچر

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں طالب علم سے جوتا کھانے والے امریکی اسکالر کلفرڈمے نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کا قبضہ ہے، اور ان کے ہاتھوں میں جوہری ہتھیار آنے کا بھی خدشہ ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کراچی میں لیکچر کے دوران کلفرڈمے نے کہا کہ امریکا میں یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ نائن الیون کے بعد پاکستان میں ہزاروں افراد دہشت گرد حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ کوئی بھی پاکستان میں طالبان کی حکومت دیکھنا نہیں چاہتا۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے آئی آر ڈپارٹمنٹ میں لیکچر پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

اس دوران آئی ایس او کے محمد حسین نے امریکی اسکالر کلفر ڈمے کو اچانک جوتا دے مارا جس پر وہ فورا ًجھک گئے ، واقعے کے بعد ہال میں سنا ٹا چھاگیا امریکی صحافی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اور لیکچر آرگنائزر سے کہا کہ طالب علم کی اس حرکت سے عام افراد میں انتہاپسندی کا اندازہ لگایاجاسکتاہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیکچر سے پہلے محمد حسین نامی طالب علم کا تعارف ایک بہترین طالب علم کے طور پر کرایاگیا تھا۔ محمد حسین نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں سے متعلق تضحیک آمیز رویہ اور فلسطین کے مسئلہ پر امریکی اسکالر کی خاموشی ناقابل برداشت تھی۔
شکریہ آج
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"