Author Topic: کیمیائی مرکبات کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے، سیفٹی بک کا اجراء  (Read 1828 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

کیمیائی مرکبات کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے، سیفٹی بک کا اجراء
   

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر محمداقبال چوھدری نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی نے ملکی تجربہ گاہوں میںOSHAکے تحت بین الاقوامی تجرباتی روش کو فرغ دینے کے لے لیبارٹری سیفٹی بک کا اجراء کیا ہے، تجربہ گاہوں میں کیمیائی مرکبات کے استعمال کے دوران سائنسدانوں کا غیر محتاط رویہ کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کا سبب بنتا ہے۔ یہ بات انھوں نے بدھ کوآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے آڈیٹوریم میں محققین سے خطاب کے دوران کہی، انھوں نے کہا انھوں نے کہا تجربہ گاہوں میں متعدد زہریلے و مہلک کیمیائی مرکبات بشمول کارسینوجن، آتشگیر اور کاروسیو استعمال ہوتے ہیں جو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں کینسر، دمہ، آشوب چشم اور اعصابی و جلدی امراض کا سبب بنتے ہیں، ایسی صورت میں ان اعلیٰ ازہان اور ماحول کا تحفظ ادارے کی زمہ داری ہوتی ہے، انھوں نے کہا ا س صورت حال میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی نے انتہائی کوشش کی ہے کہ وہ اپنے سائنسدانوں کو تجربہ گاہوں میں بین الاقوامی تجرباتی روش یعنی OSHAکے مطابق کام کرنے کی ترغیب دے اور انھیں جدید تجربہ گاہیں فراہم کرے، ان ہی کوششوں کا نتیجہ یہ سیفٹی بک ہے جبکہ ہمیں اس بات کا انداہ ہے کہ اس حوالے سے مزید کوششیں درکار ہیں انھوں نے کہا نیشنل کور گروپ برائے کیمیاء اس بک کو ملک بھر کی تجربہ گاہوں کو فراہم کررہا ہے۔
..............



شکریہ روزنامہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں