Author Topic: سرکاری اور نجی اسکول ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند  (Read 463 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سرکاری اور نجی اسکول ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند
لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ ہوگیا۔

لاہور میں ہفتے میں 3 دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ صوبے میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لاہور میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسکول بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں27 نومبر سے15 جنوری کے دوران نجی وسرکاری کالجز اور تمام اکیڈمیز بھی ہفتے میں 3 روز بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین روز بند رہیں گے، اس دورانیے میں فیصلے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

لاہور میں آج بھی فضائی آلودگی کی خراب صورتحال رہی، دنیا بھر میں آج بھی فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔

پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 190ریکارڈ کی گئی، آلودگی کے اعتبار سے بھارت کے شہر کولکتہ کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔

بہاولنگر میں پابندی کے باوجود دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر فیکٹریوں کی چمنیوں سے بھی دھوئیں کا اخراج ہورہا ہے۔

شہریوں نے اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔