Author Topic: نقل سے پاک امتحانات ترجیح‘سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا  (Read 671 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نقل سے پاک امتحانات ترجیح‘سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا
کوئٹہ: صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کوئٹہ میں مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا جہاں ایف اے ایف ایس سی کے امتحانات جاری ہیں۔ انہوں نے بعض مراکز میں امتحانات میں ناجائز ذرائع کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ نقل اور موبائل فون کے آزادانہ استعمال پر ممتحن، امتحانی عملے کیخلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کنٹرولر امتحانات عبدالنبی ساسولی کے ہمراہ مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ جن میں گورنمنٹ گرلز کالج پوسٹل کالونی، گورنمنٹ سنٹرل ہائی سکول،ایلمنٹری کالج ارباب کرم خان روڈ شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے کہا کہ شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، کسی کو امتحانی مراکز میں غیرقانونی ذرائع کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ امتحانی عملہ سخت نگرانی اور امتحانی مراکز میں دوستانہ ماحول برقرار کھنے کیلئے کردار ادا کرے۔ فرائض میں غفلت برتنے والے عملے کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نقل جیسے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اس سلسلے میں واضح ہدایات ہیں۔ نقل سے پاک امتحانات ہماری اولین ترجیح ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کنٹرولر بورڈ کو ہدایات جاری کیں کہ صوبے کے تمام امتحانی مراکز کی
کڑی نگرانی کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ اور بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج پوسٹل کالونی میں نقل کرتے ہوئے 6 طالبات جبکہ سنٹرل ہائی سکول میں موبائل فون کے استعمال پر 7 طلباء کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیاجبکہ نگران اسٹاف کی سرزنش کی،انہوں نے ایلمنٹری کالج ارباب کرم خان روڈ پر چھاپہ کے دوران 3 امیدواروں کیخلاف غیر قانونی ذرائع کے تعمال پر کارروائی کا حکم اور نگران اور عملے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 07 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"