Author Topic: وی سی ایس بی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گی ، بی ایس او  (Read 489 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
وی سی ایس بی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گی ، بی ایس او
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے ہم نے ہر دور میں اساتذہ کی محنت اور اسٹوڈنٹس اورسماج کے درمیان مثبت طریقہ کار اصلاحی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی بھرپور کوشش کی ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں یکسوئی کے ساتھ حقیقی تعلیمی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی موجودہ وائس چانسلر سے یونیورسٹی کی بہتری کے لئے اقدامات و اصلاحات کی توقع ہے کیونکہ بلوچستان میں مشکلات کے بعد ہی طالبات یونیورسٹی تک تعلیم حاصل کرنے کے لئے پہنچ سکتی ہیں ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب بھی یونیورسٹیز کے نئے کمیپسز کی ضرورت ہے تاکہ دور دراز کی طالبات بھی تعلیم حاصل کرسکیں ۔
 انہوں نے کہا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر نے سابق دور میں جامعہ بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بہتر تعلیمی خدمات ا نجام دی ہیں اب ان سے ان ہی اقدامات کی توقع کرتے ہیں ۔ تاکہ سابق وائس چانسلر کے دور میں نااہلیوں اور پسند و ناپسند کی وجہ سے طالبات کے لئے مشکلات اور مسائل پیدا ہوگئے تھے،
 یونیورسٹی بجائے ترقی کے تنزلی کا شکار ہوئی تھی امید ہے موجودہ وائس چانسلر جسطرح جامعہ بلوچستان میں ایک ٹیچر کے طور پر محنت کرکے تعلیمی خدمات انجام دے رہی تھیں اب سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر ، ویمن یونیورسٹی میں پیدا شدہ مسائل کو حل کی طرف لے جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ فیمیل ایجوکیشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں شعوری عمل کو بنیادی سطح پر منظم و پروان چڑھایا جاسکے حقیقی تعلیمی اصلاحتی عمل کی بھرپور حمایت کی جائے گی ۔