Author Topic: میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل میں آئوٹ سائیڈرز کاصرف پروپیگنڈہ ہے‘بی ایس او  (Read 1012 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
right]
میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل میں آئوٹ سائیڈرز کاصرف پروپیگنڈہ ہے‘بی ایس او
کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر مختلف منفی اقدامات کے ذریعے تنگ نظری نفرت اور لسانی سازشوں کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ اپنی کرسی کو لسانی شیلٹر اور ادارے میں غیر موجود لوگوں کے بل بوتے پر سہارہ دے سکیں بی ایس او سیاسی حوالے سے کسی تنظیمی جدوجہد اور پلیٹ فارم کے مثبت استعمال کے خلاف نہیں لیکن ادارے سے عدم موجود ایک تنظیم طلباء احتجاج کیخلاف منفی بیانات دے رہی ہے وہ کسی صورت میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے مفاد میں نہیں ترجمان نے کہاکہ وائس چانسلر طلباء تنظیموں پر پابندی کے تسلسل کے تحت ہاسٹل الاٹمنٹ اور دیگر امور میں بی ایم سی میں موجود تنظیموں کو اعتماد میں نہیں لے رہے جس کا مقصد طلباء سیاست کو مختلف طریقوں سے کمزور کرکے ہاسٹل کے غیر متعلقہ الاٹمنٹ کے ذریعے طلباء کو دست و گریبان کرنا ہے یونیورسٹی ہاسٹل میں آوٹ سائیڈرز کا پروپگنڈہ صرف رائے عامہ کو گمرہ کرنے کے لئےہے نئے آنے والے طلباء کو ہاسٹل اور کلاسز میں طلباء تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت ویلکم کرتے ہیں اورطلباء کی باہمی آہنگی سے ہاسٹل میں ایڈجسٹمنٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں مگرمیرٹ اور اصولوں کو پامال کرکے وائس چانسلر کو صرف بلوچ مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں جس کیخلاف بی ایس او احتجاج کو
بلوچستان بھرمیں وسعت دے گی۔
[/right]
 حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ 05 ستمبر  2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"