Author Topic: فیصل آباد نہم اور دہم کےامتحانات ، بجلی کی بلاتعطل سپلائی کی ہدایت  (Read 913 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فیصل آباد نہم اور دہم کےامتحانات ، بجلی کی بلاتعطل سپلائی کی ہدایت
فیصل آباد: چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے پیش نظرامتحانی مراکز میں بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کردئیے ہیں ۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے کوآرڈی نیشن سے متعلقہ فیڈروں پر جن پر امتحانی مراکز قائم ہیں کسی قسم کی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی ۔
فیسکو چیف شفیق الحسن نے اس سلسلے میں فیسکو کے پانچوں سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں اور چیف انجینئرآپریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر بجلی کی سپلائی معطل نہ ہو اور طلبا کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سالانہ میٹرک بورڈ کے امتحانی مراکز میں بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے اور کسی قسم کے مسئلہ کی صورت میں فوری ایکشن کیلئے آپریشن سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو بجلی کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 07 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"