Author Topic: میٹرک امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا خدشہ  (Read 304 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا خدشہ
لاہور: پندرہ جون سے میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا آغاز نہ ہوسکا، مارکنگ شروع نہ ہونے سے ایک بار پھر نتائج میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 15 جون سے پیپرز کی مارکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مارکنگ شروع ہونے کے 90 روز میں طلباء کے نتائج جاری کیے جانےتھے۔ رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحان میں دو لاکھ پچھتر ہزار امیدواروں نےامتحان دیا تھا۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیپر چیک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اجازت ملتے ہی پیپرز کی مارکنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سائرہ اسلم نے پنجاب کے تمام سی ای اوز کی میٹنگ طلب کرلی۔ آن لائن میٹنگ میں سالانہ ڈویلپمنٹ بجٹ، ای ٹرانسفر ویریفکیشن اور وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے ازالہ سمیت دیگر معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔

آن لائن میٹنگ میں پنجاب کے 36 اضلاع کے سی ای اوز شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں سالانہ ڈویلپمنٹ بجٹ، ای ٹرانسفر ویریفکیشن اور وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے ازالے پر غور کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری ٹاسک مینجمنٹ سسٹم، ڈینگی کا خاتمہ اور کتابوں کی تقسیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اسی طرح سکولوں کی اپ گریڈیشن اور اساتذہ کی تعیناتیاں اور احکامات پر عملدرآمد کو زیر بحث لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نجی سکولوں کی جانب سے 20 فیصد فیسوں میں کمی اوراساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے معاملہ کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور مورخہ 19 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"