Author Topic: دانش سکولز کے طلبا کو وظائف دینے سے انکار  (Read 301 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دانش سکولز کے طلبا کو وظائف دینے سے انکار
لاہور : پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ نے دانش سکولوں کے طلبا کو وظائف دینے سے انکار کردیا ،پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ دانش سکولوں کے طلبا کو سکالرشپس کی ادائیگی سے ادارے پرمالی بوجھ پڑ رہا ہے ،اس طرح عام طلبا سے بھی امتیازی سلوک ہورہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیف نے رواں مالی سال میں دانش سکولز سے فارغ التحصیل ایک بھی طالبعلم کو فنڈز جاری نہیں کئے ،جس سے مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبا کا تعلیمی حرج ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،واضح رہے کہ دانش سکولز کے فارغ التحصیل 877 طلبا کے لیے سکالرشپس کی ادائیگی کی مد میں 6 کروڑ کے فنڈز درکار ہیں۔
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 19 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"