PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: AKBAR on March 12, 2022, 12:41:35 PM

Title: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب کوئٹہ میں تقریب
Post by: AKBAR on March 12, 2022, 12:41:35 PM

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب کوئٹہ میں تقریب
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب آج ایک رول ماڈل ادارہ بن چکا ہے۔اکیڈمک اسٹاف اور طلبا کی دلچسپی دیکھ کر یہ یقین ہوتا ہے کہ اس ادارے کا مستقبل اب روشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بشیر احمد بنگلزئی اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ نے پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کالج پروفیسر محمد حسین بلوچ کے ساتھ مل کر کالج لان میں درخت لگائے اور شجر کاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بعد ازاں پرنسپل محمد حسین بلوچ نے سیکٹریری کالجز اور ڈائریکٹر کالجز کو کالج کا دورہ کروایا۔ علاؤہ ازیں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ان کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں کالج کی سرگرمیوں سے افسران کو آگاہ کیا گیا۔ جس پر انہوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
 آخر میں پرنسپل محمد حسین بلوچ نے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ کالج مسائل کے حوالے سے افسران بالا خصوصی توجہ فرمائیں گے تاکہ کالج کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یاسر دشتی نے کالج ہاسٹل کے طلبا کے لیے درجنوں کتابیں بھی عطیہ کیں۔ جو پرنسپل نے ان کے شکریے کے ساتھ وصول کیں۔