Author Topic: پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سکالرشپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان  (Read 1204 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سکالرشپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد : وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای )کے شعبہ امتحانات نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سکالرشپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، پانچویں جماعت کے نتائج میں ماڈل کالج ایف سیون فور کی مشعال زینب نے 583 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، دوسری پوزیشن ماڈل کالج جی ٹین ٹو کی فاطمہ غفار نے 581 جبکہ تیسری پوزیشن 579 نمبرکے ساتھ ماڈل کالج ایف سیون فور کی عائشہ خان نے حاصل کر لی،پنجم کے امتحان میں کل 25708امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 24528کامیاب ہوئے جماعت پنجم کا مجموعی طور پر نتیجہ 95.35فیصد رہا، سکالرشپ کے حساب سے آئی ایم سی جی F-7/4نے 23سکالرشپ حاصل کرکے پہلی،آئی ایم سی جیG-10/4نے 20سکالرشپ لے کر دوسری اور آئی سی جی ایف سکس ٹو نے 18،آئی ایم سی بیF-8/4نے بھی18سکالرشپ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،
آٹھویں جماعت کے سکالرشپ کے نتائج میں علی ٹرسٹ کے طالب علم امام بخش نے 682 نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کے جنید حاکم نے اور آئی ایم سی جی I-9/1کی طالبہ مشعال جاوید نے 676 نمبر لے کر حاصل کی،آئی ایم سی جی ایف سیون فور کی ماہ نور خورشید اور آئی ایم سی جی آئی نائن ون کی طالبہ وریشہ بتول نے 675 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،
سکالرشپ کے امتحان میں کل 2799امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 2648کامیاب ہوئے ،مجموعی طور پر نتیجہ94.61فیصد رہا،علی ٹرسٹ کالج 47سکالرشپ کے ساتھ پہلے ،اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات G-6/1-3چودہ سکالرشپ کے ساتھ دوسرے نمبر اور کے آر ایل گرائمر سکول جھنگی سیداں 13سکالرشپ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،وفاقی نظامت تعلیمات کی ڈائریکٹر اکیڈمکس سعدیہ عدنان نے سوموار کو آن لائن نتائج کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امتحانات عمران حسن بیگ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن مورخہ  07 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"