Author Topic: محکمہ تعلیم کراچی میں 15 مارچ کو ریٹائر ہونے والے افسروں کی جگہ2 ہفتے قبل تقرری  (Read 1439 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ تعلیم کراچی میں 15 مارچ کو ریٹائر ہونے والے افسروں کی جگہ2 ہفتے قبل تقرری
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے15 مارچ کو ریٹائر ہونیوالے اے ڈی او ای میل(گلشن) اکبر ممین کی جگہ پر دو ہفتے قبل ہی جونیئر افسر کی تقرری کردی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم نے3 مارچ کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اکبر علی میمن 15مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ ان کی جگہ17 گریڈ کے صدر الدین اجن مقرر کردیئے گئے ہیں اے ڈی ای او اس کی اسامی 18 گریڈ کی ہوتی ہے مگر یہاں بیشتر اے ڈی او کم گریڈ کے یا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ہیں ان میں امر لال، غلام رسول بھنڈ، مظفر علی چنہ، چمن لال، لطف اللہ کھوسو، عزیز اللہ ڈہرکی ،علی نواز بلوچ اور مسرت جبیں شامل ہیں جبکہ دو حیرت انگیز تقرریاں17 گریڈ کے ایڈھاک لیکچررز گل صنوبر انڑ اور شائستہ شیخ کی کی گئی ہیں ایک کو اے ڈی او ای لیاری دو دوسری ایڈھاک لیکچرار کو اے ڈی او ای جمشید ٹاؤن مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی کابینہ نے میرٹ کو برقرار رکھنے کے لئے او پی ایس اور کم گریڈ کے افسران کو ہٹانے کی منظوری دی تھی مگر صوبائی محکمہ تعلیم میں اس پر عمل نہیں ہوسکا۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"