Author Topic: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ٹی بی کی روک تھام کیلئے آن لائن ویبنار  (Read 1017 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
MNS Agricultural University Multan Online webinar on TB prevention
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ٹی بی کی روک تھام کیلئے آن لائن ویبنار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ٹی بی کی آگاہی اور روک تھام کیلئے ون ہیلتھ پروگرام کے زیر اہتمام آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ سیمینار کے مہمان خصوصی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہاکہ ٹی بی کی بیماری عام ہو رہی ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اس بیماری کا علاج ممکن نہیں لیکن اس بیماری کو بھی علاج کرکے ختم کیا جاسکتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عمران ایچ خان نے کہاکہ انسانوں سے جانوروں اور جانورو ں سے انسانوں میں بیماریاں منتقل ہوتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا خیال رکھیں۔