Author Topic: بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انٹری ٹیسٹ پالیسی  (Read 264 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انٹری ٹیسٹ پالیسی
بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انٹری ٹیسٹ پالیسی، کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کا نصاب اور پیپر پیٹرن جاری کر دیا، طلباء کو 75 نمبروں کے معروضی اور 25 نمبروں کے انشائیہ سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔
 بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئےہائر ایجوکیشن کمیشن کی انٹری ٹیسٹ پالیسی کا نفاذ کیا گیا ہے اس ضمن میں کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کا نصاب اور پیپر پیٹرن جاری کر دیا ہے
 اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیپر پیٹرن کے مطابق تحریری امتحان کی تیاری کریں۔
دو گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل پرچے میں طلباء سے انٹرمیڈیٹ کی بنیاد پر 75 معروضی سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ 25 نمبروں پر مشتمل انشائیہ سوالات میں امیدواروں کو مضمون لکھنا ہوں گے۔ ایچ ای سی کے تحت بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور اس انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کے لیے شیڈول کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز لینے والے امیدوار یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بی ایس آنرز میں داخلوں کے لیے اہل ہوں گے۔