PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => Topic started by: sb on April 12, 2019, 12:33:35 PM

Title: میٹرک امتحانات میں نقل پرتشویش
Post by: sb on April 12, 2019, 12:33:35 PM

میٹرک امتحانات میں نقل پرتشویش
 کراچی:حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کے آزادی کے ساتھ سرگرم ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
 اسے مستقبل کے معماروں کیلئے زہر قاتل قرار دیا اور کہا کہ دوران امتحانات نقل اور بدنظمی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ انتظامی اصلاحات کے ذریعے نقل کے رجحان کو روکا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 12اپریل 2019ء کو شائع ہوئی