PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => Karachi Inter Board => Topic started by: sb on May 10, 2019, 12:36:59 PM

Title: انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع
Post by: sb on May 10, 2019, 12:36:59 PM

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کا دوسرا مرحلہ پیر 13مئی سے شروع ہورہا ہے جس میں تقریباً 43ہزار طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، 31مئی تک جاری رہنے والے ان امتحانات میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات لیے جائیں گے۔رمضان المبارک کی وجہ سے طلباء کی سہولت کیلئے میں تمام پرچے صبح کی شفٹ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 60 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 10 مئی2019ء کو شائع ہوئی