PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => Karachi Inter Board => Topic started by: sb on October 27, 2019, 01:14:54 PM

Title: انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
Post by: sb on October 27, 2019, 01:14:54 PM
انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،
 پہلی پوزیشن ماریہ وجاہت بنت وجاہت حسین رول نمبر 70446نے 1100میں سے 888نمبرز لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا دوسری پوزیشن حافظہ ماریہ جاوید بنت خواجہ جاوید احمد رول نمبر 71132 نے 854نمبرز اے گریڈ جبکہ تیسری پوزیشن وردا مختاربنت سید مختار علی زیدی رول نمبر 72223 نے 832نمبرز اے گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ امتحانات میں 9670امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی
جبکہ 9245امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2507امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کاتناسب 27.12 فیصد رہا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن مورخہ 27 اکتوبر 2019ء کو شائع