PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => Topic started by: AKBAR on January 30, 2021, 12:02:30 PM

Title: فاریسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور سے ایم ایس سی و بی ایس سی کے دو بیچ فارغ
Post by: AKBAR on January 30, 2021, 12:02:30 PM
فاریسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور سے ایم ایس سی و بی ایس سی کے دو بیچ فارغ
پشاور:پاکستان فاریسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور سے ایم ایس سی اور بی ایس سی فارسٹری سال 2018-20کے دوبیچ فارغ التحصیل ہوگئے ، 48طلباءنے ایم ایس سی فارسٹری اور بی ایس سی فاریسٹری کی ڈگریاں حاصل کرلیں۔
انسٹی ٹیوٹ میں فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی جی پی ایف آئی پشاور جاوید انور، ڈائریکٹر فارسٹ ایجوکیشن میمونہ ولی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن صفدرعلی شاہ اوردیگرفیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔
تقریب میں بتایا گیا کہ 21طلبہ نے ایم ایس سی فارسٹری جبکہ 27نے بی ایس سی فارسٹری کی ڈگریاں حاصل کی ہیں جو ملک کے مختلف صوبوں میں خدمات انجام دیں گے