Author Topic: انٹر کے امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ  (Read 3245 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

انٹر کے امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے کراچی اور اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں نقل کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر 13 مئی سے شروع ہونے والے انٹر کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی مرتبہ پورے صوبے میں محکمہ تعلیم نے اپنی ویجیلنس کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، یہ بات سندھ کے سیکریٹری تعلیم شفیق احمد کھوسو نے منگل کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ اندرون سندھ اور کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بہت نقل ہوتی ہے جس کا نوٹس صوبائی وزیر تعلیم نے بھی لیا ہے۔ تعلیمی بورڈز کی ویجیلنس ٹیمیں نقل کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا نہیں کرپائی ہیں لہٰذا صوبائی محکمہ تعلیم انٹر کے امتحانات کیلئے صوبے بھر کی سطح پر اپنی ویجیلنس ٹیمیں بنارہا ہے جو کالج اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل ہوں گی‘ صرف کراچی کیلئے 40 ویجیلنس ٹیمیں ہوں گی جو دوران امتحان اچانک کالجوں کے دورے کریں گی اور نقل کرنے والے یا کرانے والے افراد کے خلاف کاروائی کریں گی۔ شفیق احمد کھوسو نے کہا کہ نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے سندھ مسابقت میں دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے لہٰذا سندھ سے نقل کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کا کنٹرول محکمہ تعلیم کے پاس نہ ہونے اور وہاں ریٹائرڈ افراد کی تقرر کی وجہ سے محکمہ تعلیم اور بورڈز کے درمیان فاصلے ہیں جنہیں کم کرنا ضروری ہے‘ کم سے کم وہاں ریٹائر افراد کی جگہ محکمہ تعلیم کے حاضر سروس ملازمین کا تقرر کیا جاسکتا ہے‘ اس سلسلے میں ہم کوشش کررہے ہیں۔
شکریہ جنگ