Author Topic: جمعیت کے طلبہ اور پولیس میں تصادم‘ لاٹھی چارج‘ پتھرائو‘ 2 پروفیسروں سمیت کئی زخم  (Read 4508 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

جمعیت کے طلبہ اور پولیس میں تصادم‘ لاٹھی چارج‘ پتھرائو‘ 2 پروفیسروں سمیت کئی زخمی

لاہور (نمائندہ خصوصی + سٹاف رپورٹر + ریڈیو مانیٹرنگ) اسلامیہ کالج سول لائنز کی دیواروں پروال چاکنگ سے منع کرنے پر اسلامی جمعیت کے طلبہ اور پولیس کے مابین خوفناک تصادم ہو گیا پولیس کے تشدد اور لاٹھی چارج سے 2 پروفیسروں سمیت متعدد طلبہ اور جوابی پتھرائو سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دوپہر اسلامیہ کالج سول لائنز کے بعض طلبہ کالج کی بیرونی دیوارپر وال چاکنگ کر رہے تھے کہ اچانک سٹی گورنمنٹ لاہور کا عملہ ایک ٹرک میں اگیا اس عملے نے طلبہ کو وال چاکنگ سے منع کیا اور دیواروں پر کی گئی وال چاکنگ مٹا دی اس موقع پر طلبہ نے کالج گیٹ پر ڈیوٹی پرموجود دو پولیس کانسٹیبلز سے کہا کہ وہ سٹی گورنمنٹ کے عملے کو وال چاکنگ مٹانے سے منع کریں مگر انہوں نے معذوری ظاہر کردی مشتعل طلبہ کے ایک گروپ کا کانسٹیبلوں سے جھگڑا ہو گیا

 اس دوران وہاں سے اپنی سرکاری گاڑی میں گزرتے ہوئے ایس پی وی وی ائی پی سکیورٹی لاہور رومیل اکرم رک گئے تو طلبہ نے ان کی کوئی بات سننے کی بجائے انہیں دھکے دیئے اطلاع ملنے پر کالج کے سامنے واقع ایس ایس پی اپریشنز افس سے ایس پی سیکورٹی عمران احمر بھی اگئے طلبہ نے ان سے بھی بدتمیزی کی جس پر پولیس کی بھاری نفری اگئی

اور طلبہ پر لاٹھیوں سے دھاوا بول دیا طلبہ نے جواب میں پتھرائو کیاپولیس اور طلبہ میں تصادم کچھ دیر جاری رہا اور پھر طلبہ پسپا ہو کرکالج کے اندر بھاگ گئے پولیس کالج گیٹ کا تالا توڑ کر انکے تعاقب میں کالج اور پھرہاسٹل میں گھس گئی اور ڈنڈے برسائے اس موقع پر کالج کے دو پروفیسرز عبدالرشید اورحامد نے طلبہ کوپولیس تشدد سے بچانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے ڈنڈے برسا کر انہیں اورایک درجن کے قریب طلبہ عبدالصبور ، رضوان غالب ، اسد نعیم وغیرہ کو شدید زخمی کر دیا‘ پولیس نے زخمی طلبہ سمیت 40 افراد کوگرفتارکیا اور گھسیٹتے ہوئے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا

 بعد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے طلبہ نے لوئر مال روڈ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوںکے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کیااور ٹائر جلاکرٹریفک بلاک کر دی طلبہ کامطالبہ تھا کہ وہ اپنے ساتھی طلبہ کی رہائی تک ٹریفک بلاک رکھیں گے تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کر طلبہ پر ایک مرتبہ پھر شدید لاٹھی چارج کیا
ان پر لاٹھیاں برسائیں رائفلوں کے بٹ مارے اور بعض زخمی طلبہ کو سڑک پرلٹا کرٹھڈے مارے طلبہ نے پولیس پر پتھرائو کیا پولیس 10طلبہ کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئی بعض طلبہ نے پولیس پرہوائی فائرنگ کا بھی الزام عائد کیا ہے تاہم پولیس نے اس الزام کی سختی سے تریدکی ہے

 گورنمنٹ کالج اف سائنس وحدت روڈ کے طلبہ نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیاان کا احتجاج کئی گھٹے جاری رہا ۔اسلامپورہ پولیس نے طلبہ کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور کالج کو سیل کر دیا۔

شکریہ نوائے وقت