Author Topic: لاہورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سول لائن کالج کے طلبا پر پولیس تشدد کا ازخود نوٹ  (Read 4395 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

لاہورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سول لائن کالج کے طلبا پر پولیس تشدد کا ازخود نوٹس

لاہور:  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول لائن کالج کے طلبا پر پولیس تشدد کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ پولیس افسروں کو طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کی جانب سے لئے جانے والے ازخود نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے طلبا پر کئے جانے والے تشدد سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سمیت پولیس افسروں کو تیس جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ منگل کے روز ایس پی آفس کے باہر وال چاکنگ کرنے کی کوشش پر پولیس کی بھاری نفری نے طلبہ پر زبردست لاٹھی چارج کیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
شکریہ اج