Author Topic: سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا  (Read 1419 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے فنی تعلیمی اداروں کیلئے اپنی پہلی داخلہ پالیسی جاری کردی ہے۔ اس نئی داخلہ پالیسی کے تحت سرکاری فنی تعلیمی اداروں میں صبح کے اوقات میں متعارف کرائی گئی مختلف ٹیکنالوجیز کی میرٹ پر نشستوں میں 20فیصد کمی کرکے 50 مختص نشستوں کو 40 کردیا جبکہ 10نشستیں سیلف فنانس کی بنیاد پر پرُ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایوننگ شفٹ جس میں تمام داخلے سیلف فنانس بنیاد پر دیئے جاتے ہیں، ان میں عمر کی حد 25 سال سے بڑھاکر 35سال کردی گئی ہے، اس سے قبل یہ عمر 16 سے 25 سال تھی۔ سابقہ پالیسی کے تحت کوئی طالب علم مارننگ شفٹ میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے میں ناکامی کے باعث ایوننگ شفٹ میں سیلف فنانس بنیاد پر داخلہ حاصل کرلیتا تھا تاہم اب میٹرک ٹیکنیکل کا امتحان پاس کرنے والا طالب علم جس کی عمر 16 سے 18 سال کے درمیان ہوتی ہے، اسے سیلف فنانس بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے کے لئے 7 سے 8 سال انتظار کرنا پڑے گا
شکریہ جنگ