Author Topic: پولی ٹیکنیکل کالج سکھر کے طلبہ کا احتجاج  (Read 1380 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
پولی ٹیکنیکل کالج سکھر کے طلبہ کا احتجاج
اسلامی جمعیت طلبہ پولی ٹیکنیکل کالج سکھر کے طلبہ نے وظیفہ نہ ملنے پر کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا
جس میں طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی، مظاہرین  سے جمعیت کالجز کے ناظم ہارون احمد قریشی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت مٹانے اور تعلیم کو عام کرنے کے لئے بے نظیر یوتھ پروگرام شروع کیا تھا۔
اس سے صرف غریب کا مذاق بنایا گیا ہے ۔
اس پروگرام میں ہر طالب علم کو ہر ماہ چار ہزار روپے وظیفہ ملنا تھا۔ لیکن چار ماہ گزر جانے کے باوجود ایک روپے بھی نہیں ملا۔
bisp کے پاس بہت بڑا بجٹ ہے جو نیچے ہاتھوں میں نہیں پہنچ رہا۔ جس کی وجہ سے طالب علموں کو بہت زیادہ پریشانی ہیںَ
بے نظیر یوتھ پروگرام کے طالب علم اسد مہر، فرحان ماکھو، شوکت شاہ ، تنویر انصاری ، عیبد اللہ بلوچ اور دیگر طالب علموں نے بھی حکومت سے وظفیہ کا مطالبہ کیا۔
جمعیت کالج کے ناظم راشد مہر نے کہا کہ اگر طالب علموں کو فورا وظیفہ نہیں ملا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔
کالج انتظامیہ کے مطابق اس وقت سکھر پولی ٹیکنکل کالج میں ایک سو سے زائد طلبہ بے نظیر یوتھ پروگرام کے ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔
رپورٹ علی زین ، عبداللہ آرائیں نمائندہ سندھ اسٹڈی