Author Topic: کراچی:انٹر آرٹس”ریگولر ،پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ “کے نتائج کا اعلان  (Read 2072 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


کراچی:انٹر آرٹس”ریگولر ،پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ “کے نتائج کا اعلان
کراچی…اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر آرٹس”ریگولر ،پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ “کے سالانہ امتحانات 2008کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔نتائج کا اعلان چئیر مین انٹر بورڈپروفیسر انوار احمد زئی نے کیا ،انٹر آرٹس ریگولرمیں ڈی اے کالج فار وومن کی طالبہ انیکا اسلم قاضی نے 883نمبر لیکر پہلی ،زبیر بپلک گرلزہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ زہرہ انجم نے 881 نمبر لیکر دوسری جبکہ پی ای سی ایچ ایس کالج کی طالبہ ملیحہ وحید نے 852نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،انٹرآرٹس میں 13516 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ مجموعی نتیجہ 35.35 فیصد رہا۔انٹرہومینیٹیز پرائیویٹ میں نصرت رضا نے 865 نمبر لیکر پہلی عبدالرحمنٰ نے 825 نمبر لیکر دوسری جبکہ تنویر حسین نے 820 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،پرائیویٹ امیدواروں میں کامیابی کا تناسب44.81 فیصد رہا،انٹر ہومینیٹیز میں خصوصی امیدواروں کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن سبک ناز نے 1008 نمبر لیکر حاصل کی، دوسری پوزیشن خالد ابراہیم نے 967 نمبر لیکر جبکہ تیسری پوزیشن سمیہ عثمان نے 966نمبرز لیکر حاصل کی ،،تینوں خصوصی طلبا کا تعلق دیوا ہائر سیکنڈری اسکول سے ہے ،،خصوصی امیدواروں میں کامیابی کا تناسب 91.57 فیصد رہا۔انٹر بورڈ کی جانب سے تمام پوزیشن ہولڈرز کو دو سال تک ماہانہ پانچ سو روپے وظیفہ دیا جائے گا،انٹر بورڈ کی جانب سے پوزیشن لینے والوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم شہر میں بجلی کے بحران کے باعث ہڑتال کال کی وجہ سے بورڈ نے کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد نہیں کیا ۔


شکریہ جنگ