Author Topic: سولہ سال کی ڈگری گریجویشن کہلائے گی، جامعات کو وسائل بڑھانا ہونگے،ڈاکٹر محمد عل  (Read 1223 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سولہ سال کی ڈگری گریجویشن کہلائے گی، جامعات کو وسائل بڑھانا ہونگے،ڈاکٹر محمد علی
اسلام آباد:اسلام آباد میں وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو وائس چانسلرز کمیٹی کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی نے بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ اور آئندہ کے لائحہ کے عمل بارے میں روشنی ڈالی اور کہاکہ سولہ سال کی ڈگری گریجویشن کہلایا کرے گی،ہائر ایجوکیشن کو پروموٹ کرنے والے حکومتی عہدیداروں کے ممنون ہیں۔یونیورسٹی کوشش کریں گی خود بھی فنڈنگ کا کام کرے،جامعات کو اپنے وسائل بڑھانے ہوں گے۔صدر مملکت نے وعدہ کیا ہے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ کم نہیں ہوگا۔فیسوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔بجٹ کم ہوا تو 5 سے 10 فیصد فیسوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعات میں سکالرشپس ختم نہیں ہو رہیں۔ سرکاری جامعات کی فیسیں بہت مناسب ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 23اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"