Author Topic: سپریم کورٹ نے سنٹرل سپیریئر سروسز امتحانی ضوابط میں تبدیلی کا فیصلہ کالعدم  (Read 2880 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنٹرل سپیریئر سروسز( سی ایس ایس ) امتحانی ضوابط میں تبدیلی، کافیصلہ کالعدم
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنٹرل سپیریئر سروسز( سی ایس ایس ) امتحان کے رولز میں تبدیلی کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے متاثرہ امیدوار کی نظر ثانی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی۔
 تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس امتحان کے رولز 2013 میں غیر قانونی تبدیلی سے متاثرہ امیدوار غلام مرتضیٰ قاضی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
 متاثرہ امیدوار نے درخواست میں کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نظر ثانی اپیل اس کا موقف سنے بغیر ہی مسترد کر دی تھی او ر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے سی ایس ایس رولز کو نگران حکومت سے پرانی تاریخوں میں منظور کرانے کو درست قراردیا تھا۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے غلام مرتضیٰ قاضی کی نظر ثانی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی۔ سی سی ایس امتحان کے رولز میں تبدیلی کی خبر چلنے کے بعد سینیٹ کمیٹی نےمعاملہ ایف آئی اے کو بھیجا تھا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایف پی ایس سی رولز کی پرانی تاریخوں میں تبدیلی حکومت سے منظور کرانے کو درست قرار دیا تھا اور متاثرہ امیدوار کا موقف سنے بغیر نظر ثانی اپیل مسترد کردی تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 25 اپریل ، 2019 میں شائع ہوئی