Author Topic: میڈیکل یونیورسٹیوں کا سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ  (Read 556 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل یونیورسٹیوں کا سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ
لاہور : میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ کو امتحانات کے بغیر اگلی کلاسز میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ کورونا کے باعث ملتوی کیے گئے سپلیمنٹری امتحانات عید الفطر کے فوراً بعد جون میں شروع ہوں گے۔ طلبہ امتحانات کی تیاری کریں۔امتحانات پاس کرنے کیلئے رعائتی نمبر بھی نہیں ملیں گے۔یہ اعلان پیر کے روز یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز میں صوبے کی سرکاری اور نجی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس کی سربراہی وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی۔ اجلاس میں کورونا کے تناظر میں میڈیکل امتحانات اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے یکساں پالیسی مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل کالجوں کے طلبہ کو بغیر امتحانات اگلی کلاسز میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طلبہ کو رعائتی نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ بغیر امتحانات طلبہ کو اگلی کلاسز میں بھیجنے سے میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کا جاری اکیڈمک سیشن وقت پر ختم کیا جائے گا۔
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 19 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"