Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

امتحانات کا دورانیہ تین کے بجائے دو گھنٹے ہوگا، وزیرِ تعلیم

Offline AKBAR

  • *****
  • 4560
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
The duration of board exams will be two hours instead of three hours, Education Minister said

امتحانات کا دورانیہ تین کے بجائے دو گھنٹے ہوگا، وزیرِ تعلیم

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ امتحانات کا دورانیہ تین گھنٹے کے بجائے دو گھنٹے ہو گا،
تیس فیصد طویل اور بیس فیصد مختصر سوالات دیے جائیں گے، ایم سی کیوز کو50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت کراچی میں محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا
کہ کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند اسکول پیر یکم فروری سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔
سعید غنی نے بتایا کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا، یہ امتحانات 16 اگست تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

Offline AKBAR

  • *****
  • 4560
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی:سندھ حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر اسکولوں اور کالجز میں سالانہ امتحانات کے طریقے اور دورانیئے میں تبدیلی کردی ہے۔

کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیی اداروں میں تدریسی عمل کی بحالی اور امتحانات سے متعلق پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سرکاری کالجز کے عملے کے 13 ہزار 750 کورونا ٹیسٹ کرائے ہیں ان میں 200 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ملی ہے،
 کراچی کے کچھ  کالجز میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، ابھی بھی کراچی کے 2 کالجز کورونا کے وجہ سے بند ہیں۔ سندھ کے تمام اسکول یکم فروری سے کھل جائیں گے، رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی، سندھ میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔

سعید غنی نے بتایا کہ اس سال بچوں کو امتحانات کے بغیر اگلی جماعت میں ترقی نہیں دی جائے گی ، نرسری سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے، گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا،
تمام تعلیمی بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے۔  نویں اور دسویں جماعت کے نتائج 15 ستمبر جب کہ 11ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج 15 اکتوبر کو جاری ہوں گے، کوئی کالج 15 اکتوبر سے پہلے داخلہ نہیں دے سکے گا۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ طلبہ کے سہولت کے لئے امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، نویں تا بارہویں جماعت کے پریکٹیکلز جون میں اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، پرچے کے لئے 3 گھنٹے کے بجائے اب دو گھنٹے کا وقت ہوگا، ایم سی کیوز کو 50 فیصد کر دیا گیا ہے،  30 فیصد تفصیلی اور 20 فیصد مختصر سوالات دیئے جائیں گے۔