Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

راولپنڈی کانسٹیبل بھرتی ،دوبارہ جسمانی پیمائش کیلئے41امیدواروں کامیاب

Offline AKBAR

  • *****
  • 4556
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Rawalpindi constable recruitment, 41 candidates successful for re-measurement
راولپنڈی کانسٹیبل بھرتی ،دوبارہ جسمانی پیمائش کیلئے41امیدواروں  کامیاب
کانسٹیبل کے عہدے پربھرتی کے لئے جسمانی پیمائش کی41 امیدواروں کی اپیلیں منظورکرلی گئیں ۔راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع ،سٹی ٹریفک پولیس اورپنجاب ہائی وے پٹرول میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لئے ہونے والے جسمانی پیمائش کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت پیرکو آرپی اوآفس راولپنڈی میں کی گئی ۔
اس ضمن میں آرپی اوراولپنڈی کی سربراہی میں ریویوبورڈتشکیل دیاگیاتھا جس میں چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ،ایس ایس پی پی ایچ پی بطورممبرشامل تھے ۔ریویوبورڈنے تقریباً اڑھائی سوامیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کے قداورچھاتی کی دوبارہ پیمائش کرائی اوران میں 41امیدواروں کوکامیاب قراردے دیاگیا۔