پاکستان بھر میں تمام امتحانات پھر ملتوی
این سی او سی نے ملک بھر میں وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر تمام امتحانات کو 15 جون تک مؤخر کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفیقت محمود کا این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے رواں سال 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوگا۔
امتحانات جولائی اور اگست تک جا سکتے ہیں جبکہ او لیول کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہونگے تاہم حالات کا جائزہ لینے کے بعد مئی کے تیسرے ہفتے میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ میٹرک اور انٹر کے انتخابات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔