Author Topic: انٹر سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس دوسرے مرحلے کے نتائج  (Read 351 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انٹر سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس دوسرے مرحلے کے نتائج
 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس (دوسرے مرحلہ) کے امپروومنٹ آف ڈویژن،بارہ پرچوں (TP)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، بینیفٹ کیسز،اسپیشل چانس، پچھلے سالوں میں سیکنڈ ایئر کے ناکام امیدواروں اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ کے ان تمام امتحانات میں 4ہزار 132امیدواررجسٹرڈ ہوئے، 3
ہزار 727امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 2ہزار 685 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 72.04 فیصد رہا۔ اسائنس جنرل کے امتحانات میں 406امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 365امیدوار وں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 267امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 73.15فیصد رہا۔
 سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں تقریباً پونے چار ہزار امیدواروں نے شرکت کی جس میں صرف 3امیدوار اے ون گریڈمیں کامیاب ہوئے، 30 امیدوار اے گریڈ، 140بی گریڈ، 513 سی گریڈ، 1543 ڈی گریڈ اور 456 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔سائنس جنرل کے امتحانات میں کوئی امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب نہیں ہوا جبکہ صرف ایک امیدوار اے گریڈ، 8بی گریڈ، 75سی گریڈ، 170ڈی گریڈ اور 13 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔