Author Topic: سر سید یونیورسٹی میں ایرانی صدر احمدی نژاد چیئر کا افتتاح  (Read 1425 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
سر سید یونیورسٹی میں ایرانی صدر احمدی نژاد چیئر کا افتتاح
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایران کے قونصلر جنرل مسعود زمانی نے کہا ہے کہ” نیلی آنکھوں اور بھورے بالوں والے لوگوں نے زبان کا تفرقہ ڈال کر ہماری مشترکہ زبان ” فارسی “ کے خلاف گہری سازش کی جس کی وجہ سے ہم فارسی زبان سے دور ہوگئے ہیں یہ بات انھوں نے منگل کو سر سید یونیور سٹی میں منعقدہ ” احمدی نژاد چیر “ کے قیام کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے یونیورسٹی کے چانسلر ظلِ احمد نظامی کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مادر علمی میں اسلام جمہوری ایران کے صدر جناب احمد نژاد کے نام سے ٹرانپورٹیشن انجینئرنگ چیر اور ایران شناسی کے حوالے سے مطالعاتی مرکز کا قیام اس سلسلے کی کٹری ہے۔علیگیرین محمد حسین صاحب نے خطاب میں کہا کہ ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ سول انجینئرنگ کا شعبہ ہے احمدی نژاد چیر کے حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ اس شعبہ میں قابل اساتذہ کا تقرر کیا جائے۔ چانسلر ظلِ احمد نظامی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ کام کی ابتدا سے مشن کی تکمیل ہوتی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ کل سے ٹرانپورٹ انجینئرنگ کے بارے میں کام شروع ہو جائے گا

شکریہ جنگ