Author Topic: 21 فروری کو کو عالمی لائبریری ڈے منایا جائے گا  (Read 1678 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female


21 فروری کو کو عالمی لائبریری ڈے منایا جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لائبریری کلچر پروموشن ابن حسن عظیمی نے کہا ہے کہ 21 فروری کو عالمی لائبریری ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا جائے۔ پاکستان میں فرحین ایجوکیشنل سوسائٹی نے پہلی مرتبہ 2001ء میں لائبریری ڈے متعارف کرایا۔ لائبریری کلچر پروموشن شہر میں مختلف اوقات میں مختلف تنظیموں کے تعاون سے یہ ڈے مناتی رہی ہے۔ گزشتہ سال کراچی یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری سائنس و انفارمیشن کے تعاون سے یہ دن منایا گیا جو خوش آئند بات تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیسکو کو لکھے گئے ایک خط کے جواب میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اس کی لسٹ میں بھی لائبریری ڈے نہیں ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پوری دنیا میں کہیں بھی لائبریری ڈے نہیں منایا جاتا ہے۔ اور اس طرح لائبریری ڈے ایک پاکستانی کی تخلیق ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اپنی اس تخلیق کو عام کرے اور 21 فروری کو عالمی لائبریری ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا جائے۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"