Author Topic: بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے زیر انتظام انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن‘ حیا  (Read 2308 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن  کراچی کے زیر انتظام  انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن‘ حیات الاسلام کی اسپورٹس مین اسپرٹ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے زیر انتظام کراچی کالج فارویمن میں جاری انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے چھٹے دن واک اوور کا سلسلہ ختم ہو کر 3 میچ کھیلے گئے پیر کو بھی میچوں کا آغاز واک اوور ہی سے ہونا تھا لیکن حیات الاسلام کی ڈائریکٹر اسپورٹس زعیمہ خاتون نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاع چیمپئن ڈی ایچ اے فیز 8 کے واک اوور ٹائم گزر جانے کے باوجود میچ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی لیکن انہیں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ڈی ایچ اے کی نمرا خان نے حیات السلام کی عائشہ وقار کو باآسانی 21-8, 21-3 سے ہرا دیا اور پھر ڈبل میں مدیحہ کی شراکت میں تانیہ علی اور عائشہ وقار کو دونوں گیموں میں 21-7,21-7 سے شکست دے کر میچ 2-0 سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں چنیوٹ کالج نے الحمد کالج کو 2-0 سے شکست دی سنگل میں ثمرا ضیاءنے مہرین عالم کو 21-15, 21-9 سے پھر ڈبل میں اروا پاشا کی شراکت میں مہرین عالم اور حلیمہ اشرف کو 21-9, 21-13 سے ہرا دیا۔ میچ میں ڈی ایچ اے فیز 7 نے سرسید گرلز کالج کو 2-0 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی نزہت عباس نے سنگل میں ثوبیہ سلیم کو 21-16,21-11 اور پھر ڈبل میں انعم سلیم کی شراکت میں صدف زہرہ اور ثوبیہ سلیم کو 21-17, 21-14 سے شکست دی۔

      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"