Author Topic: عثمان انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کے ڈائریکٹر ظاہر علی سید قتل  (Read 460 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Zahir Ali Syed, director of Usman Institute of Technology Karachi, was killed
عثمان انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کے ڈائریکٹر ظاہر علی سید قتل

کراچی :ترجمان یو آئی ٹی کے مطابق ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوئے تھے۔
ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر خاتون پاکستان کالج کے قریب پیش آیا۔ جہاں ڈاکووں نے ظاہر علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
اسی دوران ظاہر علی کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ جائے واردات کے وقت وہ گاڑی میں اکیلے تھے۔
 مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔ گولی ان کے کاندھے پر لگی۔
انہیں فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے۔
ڈی آئی جی پی ثاقب اقبال میمن کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ان پر فائرنگ کی۔
سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں ثاقب اسماعیل میمن نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اور گولی کے خول جمع کرلیے ہیں،
جب کہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے گی۔
پولیس کی جانب سے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔
لواحقین کی جانب سے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کے بعد میت ان کے حوالے کردی گئی ہے۔ مرحوم نے ورثا میں 3 بیٹے اور بیٹی چھوڑے ہیں۔
ان کے 2 بیٹے آسٹریلیا، جب کہ ایک بیٹا اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔ مرحوم کی بیٹی کینیڈین شہری ہیں۔
مقتول ظاہر علی سید کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان اہل خانہ کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔