PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => KU => Topic started by: sb on March 13, 2009, 08:03:41 AM

Title: جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نےبی ایس اور ایم ایس پروگرام کا نصاب مسترد
Post by: sb on March 13, 2009, 08:03:41 AM

   جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نےبی ایس اور ایم ایس پروگرام کا نصاب مسترد
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے شیخ زید سینٹر کے تحت تیار کئے گئے 4 سالہ بی ایس اور دو سالہ ایم ایس پروگرام کا نصاب مسترد کردیا ہے اور کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر عاقل برنی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنادی ہے جو اس پروگرام پر نظرثانی کرے گی کمیٹی میں پروفیسر فوزیہ شمیم، پروفیسر شاہد صدیقی اور پروفیسر مجیدالله قادری شامل ہوں گے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت جمعرات کو وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی اجلاس میں شیخ زید سینٹر کے " اسلامک اسٹیڈیز ٹیکنالوجز کے ساتھ" کے 4 سالہ بی ایس اور دو سالہ ایم ایس کے نصاب کو نامکمل اور خامیوں سے پرقرار دیا گیا اور اسے فوری بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں شہید ملت ڈگری گرلز کالج عزیزآباد میں کامرس کی نشستیں 130 کرنے کی منظوری دی گئی۔

      شکریہ جنگ