Author Topic: جامعہ کراچی:۔ شعبہ امتحانات میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں  (Read 1516 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
جامعہ کراچی:۔ شعبہ امتحانات میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں طویل عرصہ بعد شعبہ امتحانات میں وسیع پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر رئیس علوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر کانفیڈینشل نعیم قریشی کو خالی اسامی پر ڈپٹی کنٹرولر سمسٹر سیل مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ اسامی ڈاکٹر عبدالوہاب کے دور میں تخلیق کی گئی تھی اور خالد جامعی کو پہلا ڈپٹی کنٹرولر سمسٹر سیل مقرر کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹر عبدالوہاب کے ہٹتے ہی انہیں بھی سبکدوش کردیا گیا تھا اور اس وقت سے یہ اسامی خالی پڑی تھی۔ ارشاد علی اسسٹنٹ کنٹرولر ڈگری سیکشن کو ڈپٹی کنٹرولر کانفیڈینشل مقرر کیا گیا ہے جبکہ بوائز ہاسٹل سے انوار شاہ کو اسسٹنٹ کنٹرولر ڈگری سیکشن/ ڈپٹی کنٹرولر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"