Author Topic: فرسٹ ایئر کے داخلوں کی رجسٹریشن میں توسیع کا شیڈول  (Read 271 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فرسٹ ایئر کے داخلوں کی رجسٹریشن میں توسیع کا شیڈول
فیصل آباد: تعلیمی سیشن تاخیر سے شروع ہونے کے باعث فرسٹ ایئر میں داخلوں کی شرح کم رہنے کے باعث تعلیمی بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے فرسٹ ایئر کے داخلوں کی رجسٹریشن میں توسیع کا شیڈول جاری کردیا اب تعلیمی ادارے فرسٹ ایئر میں 17 نومبر تک بغیر جرمانہ سنگل فیس کیساتھ اپنے طلبہ کی رجسٹریشن کروا سکیں گے ۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے باعث میٹرک کا رزلٹ تاخیر سے آیا جبکہ کالجز میں فرسٹ ایئر کے داخلے بھی تاخیر سے شروع ہوئے ۔ تعلیمی بورڈز کی طرف سے فرسٹ ایئر میں طلبہ کی رجسٹریشن کیلئے 9 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن تاحال فرسٹ ایئر میں طلبہ کی رجسٹریشن کم ہونے کے باعث تعلیمی بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے فرسٹ ایئر کے داخلوں کی رجسٹریشن میں توسیع کرتے ہوئے نیا رجسٹریشن شیڈول جاری کردیا۔ جس کے تحت فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز میں فرسٹ ایئر کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے ۔ اب تعلیمی ادارے فرسٹ ایئر میں 17 نومبر تک بغیر جرمانہ سنگل فیس کے ساتھ اپنے طلبہ کی رجسٹریشن کروا سکیں گے ۔ پانچ سو روپے جرمانہ کے ساتھ 2 دسمبر تک انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں رجسٹریشن ہوسکے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 9 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"